احترام رمضان المبارک ہم سب فرض ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ احترام رمضان المبارک ہم سب فرض ہے کوئی بھی احترام رمضان کی خلاف ورزی کریں گا سخت کاروائی ہوگی، شہر میں مسافر خانوں اور مریضوں کیلئے دی جانے والی سہولت سے غلط فائدہ اٹھانے والوں کو نہیں بخشیں گے یہ باتیں سوموا ر کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر و سیکٹر مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کیا، اس موقع پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے مریضوں اور مسافروں کیلئے دی جانے والی سہولیات کے حوالے تفصیلی طور پر آگا ہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کی اجازت نامہ منسوخ کرنے کے فیصلے سے بھی اعتماد میں لیا، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے احکامات دئے کہ رمضا ن المبارک کا تقدس پر حال میں قائم رکھیں گے کوئی بھی شہر ی رمضان المبارک کی بے حرمتی کرکے روزہ خوری کرے گا اسکے خلا ف احترام رمضان آرڈینینس کے تحت کاروائی کریں، کوئی رعائت نہ دی جائے، اس سے قبل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے بلدیہ فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں کا چھاپہ مار کاروائیاں کیں، جس میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے مریضوں اور مسافروں کی سہولت دی جانے والے نصف درجن ہوٹلوں کا معائینہ کیا، اور خلاف ورزی پر ایک ہوٹل کا پرمٹ منسوخ کرنے ہوٹل کوسیل کردیا گیا، انہیں موقع پر خبردار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی ہوگی، خلاف ورشی کے مرتکب افراد جیل جاسکتے ہیں، لہذا احتیاط کریں، رمضان المبارک کا احترام ہم سب فرض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں