جہلم انتظامیہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ لا سکی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انتظامیہ شہر سمیت گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ لا سکی، برائلر مرغی کا گوشت شہر میں 400 روپے مضافاتی علاقوں میں 450 روپے 800 سو گرام کے حساب سے فروخت ہورہا ہے،گزشتہ ایک مہینے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے شہریوں سمیت سفید پوش طبقہ پریشان، صارفین کا کہنا ہے کہ چھوٹا اور بڑا گوشت بھی عا م آدمی کی پہنچ سے دورہو چکا ہے رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے، برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوتا رہا تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے بھی محروم ہو جائیگا۔ اور غریب کی ہنڈیا میں کبھی گوشت نہیں پک سکے گا، پنجاب حکومت اورضلعی انتظامیہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مرغی کے گوشت کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برائلر مرغی کا کارروبار کرنے والے بااثر افراد نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو آسمانوں پر پہنچا دیا ہے جو کہ انتظامیہ کی سرپرستی کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں