سابق ائی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان دورانی ایک ایماندار اور فرض شناس افسر تھے
جرمن/برلن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی سابق ائی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان دورانی کی اچانک وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق ائی جی پی خیبر پختونخواہ ایک ایماندار اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سابق ائی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان دورانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی معفرت فرمائے۔آمین
