عوامی شکایات پر میونسپل انسپکشن ٹیم کا شہرکے مختلف بازاروں میں چھاپے

Spread the love

گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوامی شکایات پر میونسپل انسپکشن ٹیم کا شہرکے مختلف بازاروں میں چھاپے،خلاف ورزی کے مرتکب درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے، پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمدنہ کرنے والے رمضان جیل میں گزارنا ہوگا، رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے انہیں مسلمان کہلانے کا کوئی حق نہیں، یہ باتیں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی، رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کسی صورت مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، عوامی شکایات کو موقع پر حل کیاجاتا ہے جس کسی بھی شہری کو شکایت ہو وہ ثبوت کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں فوری کاروائی کریں گے، ترجمان پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات براہ راست الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کو درج کرائیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے شہری انتظامیہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن () اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں سرگرداں عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں