ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بلال ٹاؤن میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور ایسی تمام اشیاء ضروریہ جن پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جا رہی ہے ان کے معیار، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سبسڈی پر دی جانے والی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء کی قیمت میں کمی لا کر معیار کو گرانے کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سستا رمضان بازار میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاء کی مقدار و کوالٹی کے علاوہ صفائی اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کر نے کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بازار میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا ری ہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اپنے عملے کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف بلاامتیازکاروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پورا مہینے لگاتار چیکنگ کو عمل میں لایا جائے تاکہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور انکی صاف و شفاف نیلامی کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر تمام سبزی و فروٹ کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر میعاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف  سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا دورہ کررہے ہیں تاکہ حکومتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی  کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومتی نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے جائزہ کے لیے بھر پور اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منڈیوں اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں