بلدیہ عظمیٰ جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ ملکر شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی

Spread the love

گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ ملکر شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے اس آزمائشی دورانیے میں صفائی کا نظام متاثر نہ ہو، بدھ کے روزجاری ایک بیان میں کہا کہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں بلدیہ اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار عوامی خدمت میں ہمہ وقت کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایکسیوٹر کے ذریعے کوہل پائین کی بھل صفائی تیزی سے جاری ہے بہت جلد مکمل کرلی جائے گی، جبکہ بلڈنگ سیکشن شہر میں میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے مطابق تعمیرات یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے عوامی شکایات پر فوری طور پر ازالہ کیاجاتا ہے عوامی خدمت ہمار ا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں