ہڑپہ۔حلقہ پی پی 199 کے گاؤں 189بباں والا میں لگایا جانے والا سولنگ اور اس میں استعمال ہونے والی تھرڈ کلاس کی اینٹیں ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔.اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ہڑپہ ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فراہم کردہ گرانٹ سے لگنے والے سولنگ میں تھرڈ کلاس اینٹیں لگائے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حلقہ پی پی199کی ترقی و خوشحالی کے لئےحلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر رقم کے فنڈ فراہم کیے گورنر پنجاب کے فراہم کردہ فنڈ سے حلقہ پی پی 199 کے گاؤں 189/9AL بباں والا میں بازاروں کو پختہ کرنے کے لئے سولنگ لگایا جا رہا ہے سولنگ لگانے کے اس منصوبہ میں تھرڈ کلاس اینٹوں کے استعمال کا انکشاف ہوا استعمال ہونے والی تھرڈ کلاس کی اینٹیں ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے سرکاری ملازمین اور ٹھیکیدار کا گٹھ جوڑ گاؤں میں سولنگ لگانے کے منصوبہ کی بجائے قومی خزانے کو چونا لگانے کے منصوبہ کے مترادف ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کروا کر ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائےتاکہ قومی خزانے کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے
