مرحومہ بیگم نسیم ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کی بانی صدر رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھی۔
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان پاکستانی سیاست کی اہم اور ذمہ دار خاتون تھی جنہوں نے پاکستانی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے بیگم نسیم ولی خان نے 1975 میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا بیگم نسیم ولی خان کو خیبر پختون خواہ کی پہلی منتخب رکن پارلیمنٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے بیگم نسیم ولی خان 1994 میں پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی صدر منتخب ہوئیں اس کے بعد 1998 میں ایک بار پھر صوبائی صدر منتخب کر دی گئیں بگیم نسیم ولی خان 1990 اور 1997 کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہی انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم رول ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہیں جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی بیگم نسیم ولی خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دوکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ شریک ہیں۔
