شبلی فراز نے یونیورسٹی کمپیس کے مختلف بلاک اور لائبریری کا دورہ کیا

Spread the love

ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس کے مختلف بلاک اور لائبریری کا دورہ کیا ،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے کامسیٹس یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے، اس لیے اس کی ترجیح معیار ہونا چاہئے نہ کہ تعداد۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کر رہی لیکن پھر بھی بہتری کی گنجائش اور استعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا مقصد صرف ڈگریاں بانٹنا نہیں بلکہ ایسے ذہن تیار کرنا ہے جو ملکی ترقی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کریں۔ننوفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو وقت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اب ایمرجنگ ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کی طرف توجہ مبذول کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی ریسرچ کو مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں