جہلم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس،زیر صدارت راجہ توقیر احمد خان صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اجلاس میں تمام عہدیداران و ممبران نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے نہتے معصوم شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو اس قسم کی کاروائیوں سے باز رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے، نیز ممبران ڈسٹرکٹ بار نے حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان فلسطینی مسلمانوں کیلئے موثر انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔ اجلاس میں کابینہ کی طرف سے لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورت حال اور ضلع میں چوری چکاری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جس میں پولیس کا کردار اور کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے کابینہ نے سینئر ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ کی حالیہ دنوں میں کار چوری کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی،پولیس نے ابھی تک اس میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہیں کر سکی، کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے اس امر پر شدید غم اور غصہ کا اظہار کیا اور اس حوالے سے مزید تیزی سے کام کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے اس حوالے سے عملی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے چوہدری شہزاد احمد گوندل کی گاڑی بر آمد نہ کروائی گئی تو پولیس کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ توقیر احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راجہ محمد نصر اللہ وسیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جنرل سیکر ٹری سمیت تمام عہدیداران وممبران نے بھر پور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں