پٹواریوں کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھنے کی سختی

Spread the love

ساہیوال(آ صف ندیم )کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے ڈویژن میں جاری پٹواریوں کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھنے کی سختی سے ہدایت کی ہے تا کہ بھرتی کے کسی مرحلے پر بھی امیدواروں اور عوام کو اعتراز نہ ہو سکے- انہوں نے کہا کہ پٹواری ریونیو سروس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی میرٹ پر بھرتی سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اورمحکمہ مال میں سروس ڈیلوری میں بہتری آئے گی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ساہیوال ڈویژن میں پٹواریوں کی بھرتی کے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رھے تھے جس میں تینوں اضلاع ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز بابر بشیر ،عامر عقیق خاں اور رانا شکیل اسلم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اویس مشتاق کھوکھر ،صبا اصغر علی اور ماھم آصف ملک اوراے سی ریونیو فضائل مدثر کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے بھی خصوصی شرکت کی اور ضلع خانیوال میں کی گئی بھرتیوں کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ صوبے بھر میں پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر شفاف بھرتی کا عمل شروع کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جس سے نہ صرف عوام کی مشکلات فوری حل ہونگی بلکہ عملے کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل بھی حل ہونگے -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال اویس مشتاق کھوکھر نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں پٹواریوں کی 143آسامیاں خالی ہیں جن میں 83تحصیل ساہیوال اور 60تحصیل چیچہ وطنی سے متعلق ہیں جن پر 4744درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی شفاف سکروٹنی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جسے دیئے گئے ٹائم میں مکمل کر لیا جائے گا – کمشنر نادر چٹھہ نے ہدایت کی کہ بھرتی کے ہر مرحلے پر ٹرانسپرنسی کو محلوظ خاطر رکھا جائے اور تمام عمل کو بر وقت مکمل کرنےکے لئے اسسٹنٹ کمشنرز مکمل یک سوئی سے کام کریں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں