وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

Spread the love

اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا۔اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلا ت کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں وزارت دفاعی پیداوار کی 10کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منطوری کا امکان ہے۔اجلاس میں وزارت ہائوسنگ کے سول ورک کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکا ن ہے۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت صنعت کے لئے آٹھ کروڑ50لاکھ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں