سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا اوور لوڈنگ پر 569 افراد کا چالان

Spread the love

ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اوور لوڈنگ پر گزشتہ ماہ 569 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے پشاور کے تمام سیکٹروں میں گاڑیوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر 569 افراد کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ کسی بھی وقت اوور لوڈ گاڑی حادثے کا سبب بننے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانوناً اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں