الیکشن کمیشن نے عبدالقادر کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر تعینات کر دیا
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور سید ظہور شاہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور سید ظہور شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس سے پہلے وہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈاِئریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے موصوف ایک ایماندار اور فرض شناس افسیر ہے اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے گریڈ 18 کے آفیسر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور عبدالقادر کو صوبائ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا۔ اور انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
