بنوں میں مسمار شدہ دکانداروں کا بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ نویں روز بھی جاری رہا

Spread the love

متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا ازالہ اور روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کی۔

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں مسمار شدہ دکانداروں کا بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ نویں روز بھی جاری رہا، متاثرہ دُکانداروں کے نقصانات کا ازالہ اور روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کی صدر پریس کلب محمد عالم خان سمیت مزری منڈی مال منڈی سمیت متاثرہ تاجروں کا احتجاجی کیمپ میں شرکت کی متحدہ انجمن تاجران بنوں کے سنیئر راہنماؤں کا احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک مقبول خان، ملک سلیم الرحمان،شاہ وزیر خان، نیک جہان شاہ،حاجی جہانگیر خان، پیر سورانی، دوست علی اور دیگر نے کہا کہ بنوں کے تاجر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ظلم و زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بعض لوگ ہمدردی کے بجائے مذاق اُڑا رہے ہیں ہم اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اسمبلی فلور پر ان غریب تاجروں کے لئے آواز اُٹھایا اور حکومتی نمائندوں نے مظلوم تاجروں کے زخموں پر نمک پاشی کی لیکن ہم اُنہیں متنبہ کرتے ہیں کہ ایک دن عوام بھی احتساب کرے گی اور ظلم کی انتہاء کرنے والوں کا سیاسی سورج غروب کردیں گے ضلعی انتظامیہ نے بغیر نوٹس الاٹی دکانوں کو مسمار کیا آج غریب تاجر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ایک قانونی طریقے سے ان کے دکانات منظور ہوئے وہ کیا وجہ ہوگئی کہ راتوں رات ان دکانداورں کو کوئی نوٹس بھی جاری نہیں ہوئے اور نہ ان کو سامان نکالنے کے لئے ٹائم ملا اور سامان سمیت ان کو مسمار کیا گیا جوکہ برداشت سے باہر ہیں ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے دفتر کو بھی تالے لگا دیئے ہیں جو ہمیں حقوق کے حصول کے اس تحریک سے الگ نہیں کرسکتی ضلعی انتظامیہ بے لگام ہوچکی ہے بنوں کے عوام کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ان غریبوں کے لئے متبادل جگہ دیں ورنہ ہمارا احتجاج بدستور جاری رہیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں