جہلم محکمہ پولیس نے ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ مئی 2021؁ء جاری کر دی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم محکمہ پولیس نے ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ مئی 2021؁ء جاری کر دی جس میں کل مال مسروقہ بازیافتہ 37لاکھ43ہزار سے زائد قبضے میں لے لی، تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے Entry&Exitپوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 198سائلین کی شکایات کاازالہ کیا۔ گزشتہ ماہ کل73ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے21ملزمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔مقدمہ قتل 1در ج 2ملزمان گرفتار،مقدمہ راہبری 8درج 5ملزمان گرفتار ہوئے جن سے29لاکھ 77ہزارروپے سے زاہدبرآمد،مقدمہ وہیکل 19THEFTدرج 9ملزمان گرفتار، 3مقدمات ٹریس، 2موٹر سائیکل اور1رکشہ برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 60مقدمات درج 29ملزما ن کو گرفتار جن سے37لاکھ 43ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد،55مقدمات منشیات درج 59ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس32کلوسے زائد، ہیروئن220گرام، شراب کی334بوتلیں برآمد کی گئیں اور7شرابی گرفتار،38 مقدمات اسلحہ درج 38ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز26عدد، رائفل6عدد،گن 12بور 6عدد اور 144عددراونڈز برآمد، قمار بازی کے3مقدمات درج 19ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار باز ی رقم20ہزارروپے سے زائد،17عددموبائلز،5عدد موٹرسائیکلز،2عدد اسیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح48فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے300سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل3540 چالان جس میں 15لاکھ 76ہزارروپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفرائم کی جانے والی سہولیات میں 3010افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں