ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے عوامی شکایت پر سب ڈویژن بلدیہ میں کتا مار مہم فوری شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا

Spread the love

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اا) پیرل چانڈیو کے ہمراہ گلشن غازی کا ہنگامی دورہ ۔

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے عوامی شکائیت اور میڈیا پر بلدئیہ ٹاون میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ہوشرباء اضافہ کی خبر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پورے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کتا مار مہم فوری شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 33 گلشن غازی میں کتے کے کاٹنے کے باعث 12سالہ لڑکا انتقال کر گیا جس کی وجہ سے علاقے میں سخت احتجاج دیکھنے میں آیا ۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے فوری طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا جناب پیرل چانڈیو کے ہمراہ علاقے کا وزٹ کیا اور متعلقہ افسران کو ایریا میں کتا مار مہم فوری شروع کرنے کا احکامات صادر فرمائے DMC کے متعلقہ ادارے نے بھرپور ایکشن کرتے ہوۓ لاتعداد کتوں کو مار دیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کتا مار مہم اب رکنا نہیں چاہئیے کتے کو مارکر اسے فورق ٹھکانہ لگایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں