ملالہ یوسفزئی دین اسلام کی تعلیمات سے ناواقف ہے,رخسار بٹ

Spread the love

ملالہ یوسفزئی کی نکاح شرعی کیخلاف جاری بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔بانی و صدر وویمن فاونڈیشن

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی دین اسلام کی تعلیمات سے ناواقف ہے کیونکہ وہ ایک غیر مزہب ملک میں رہ کر دین اسلام اور مسلمانوں میں انتشار پیدا کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی نے کبھی اسلامی تعلیمات کی ریسرچ نہیں کی کہ نکاح کیا ہے اور دین اسلام میں شرعی نکاح کا کتنا فضیلت ہے انہوں نے ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ لڑکی اور لڑکے کا ساتھ رہنا اور رومانوی زندگی گزارنا غیر شرعی ہے۔ وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی کی بیان پر ریاست پاکستان اور تمام علامہ اسلام، وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیازایکشن لیں ملالہ یوسفزئی صرف نام کی مسلمان ہے ملالہ یوسفزئی غیر مذاہب کیلئے کام کر رہی ہے اور اس طریقے سے اپنے اپکو غیر مذہب ملکوں میں شہرت دیتی ہے جو قابل افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں