جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم شاندار چوک سمیت اہم چوک چوراہے ٹریفک سگنلز سے محروم، ٹریفک سگنلز کی عدم دستیابی کیوجہ سے ٹریفک مسائل میں اضافہ، صبح سکول،کالجز،سرکاری و نجی ا داروں میں جانے والے افراد شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک سگنلز کی عدم دستیابی کیوجہ سے ٹریفک جام میں پھنس کر بروقت منزل مقصود پر پہنچنے کی بجائے تاخیر سے سکولز، کالجز، دفاتر میں پہنچتے ہیں، شہر کے اہم چوک چوراہوں میں ٹریفک سگنلز کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے ملازمین بھی تعینات نہیں ہوتے جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے ٹریفک سگنلز نصب کروانے کے ساتھ ساتھ چوک چوراہوں میں ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے
