گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش سے شہر جھیل کی منظر کشی کرنے لگا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم نکاسی آب کے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش سے شہر جھیل کی منظر کشی کرنے لگا، گھروں، دوکانوں میں پانی داخل ہونے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا، میونسپل کارپوریشن کا شعبہ سینٹیشن تاحال نالوں کی صفائی کا انتظام نہ کروا سکی۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر میں قائم نکاسی آب کے نالوں کی بروقت صفائی نالوں پر پختہ تعمیرات کیوجہ سے معمولی بارش ہونے سے بھی شہر کی سڑکیں، گلی محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جبکہ موسم برسات شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ شہر سے باہر جانے والے اور شہر میں داخل ہونے والے شہریوں کو کئی کئی گھنٹے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کیوجہ سے انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں پر قابل زکر بات یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینٹیشن کے ذمہ داران کی سرپرستی کیوجہ سے نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے گئے نالوں پر شہریوں نے پختہ تعمیرات کرکے نالوں کو گھروں اور صحن کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ بیشتر مقامات پر نالوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے بارشی پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، محمدی چوک سے کچہری چوک، شاندار چوک سے ڈنگی پلی، ریور روڈ سے دربار سلیمان پارس چوک تک سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے جبکہ میجر اکرم شہید روڈ ڈھوک جمعہ، بورڈنگ محلہ، سول لائن روڈ، محلہ بابا کرم شاہ، محلہ سلیمان پار س، مین بازار، نیا بازار، سبزی منڈی سمیت بیشتر مقامات پر شہریوں نے پختہ تعمیرات کرکے نالوں کی نکاسی بند کر دی ہے جس کیوجہ سے بارش کے بعد شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں واقع نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کو ختم کروا کے نکاسی آب کے نظام کو بحال کروایا جائے تاکہ بارشوں کے موسم میں شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں