محمد عاشق حسین کی 2 سال سے آغوا 10 سالہ بیٹی تاحال بازیاب نا ہو سکی

Spread the love

سٹی کورٹ نے اغواء کاروں کو کلین چٹ دے دی میری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کے رہائشی محمد عاشق حسین کی 2 سال سے اغواء 10 سالہ بیٹی تاحال بازیاب نا ہوسکی، سٹی کورٹ نے اغواء کاروں کو کلین چٹ دے دی، میری بچی کو بازیاب کروایا جائے نہیں تو میں فیملی کے ساتھ خودکشی کرلوں گا، والد کی دہائی، تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن کے رہائشی محمد عاشق حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری 10 سالہ بیٹی شہناز کو میری پڑوسیوں نے آج سے 2 سال پہلے اغواء کیا تھا جس کی ایف آئی آر میں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں کٹوائی تھی، انویسٹیگیشن پولیس کو سب معلومات ہونے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو فل سپورٹ کیا اور کورٹ میں میرے کیس کو سی کلاس کرکے مقدمہ خارج کروادیا، عاشق حسین نے کہا کہ مجھے کہیں سے انصاف نہیں ملا ، پولیس کورٹ کہیں پر میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی میری بیٹی زندہ ہے یا مردہ کوئی پتہ نہیں جبکہ اغواء کار مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور میری دوسری بچی کو بھی اغواء کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عاشق حسین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر حکام بالا سے اپیل کی کہ خدارا میری بیٹی کو ان اغواء کاروں سے بازیاب کروائی جائے اور انویسٹیگیشن پولیس تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پوچھا جائے کہ میری بیٹی کہاں ہے اگر مجھے انصاف نا ملا تو میں کراچی پریس کلب پر فیملی سمیت خودکشی کرلوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں