اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ اراضی معاویضہ جات کیسز کو شفاف انداز میں معائینہ کے بعد ہی حل کررہے ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ اراضی معاویضہ جات کیسز کو شفاف انداز میں معائینہ کے بعد ہی حل کررہے ہیں، اراضی تنازعات کیسز کے حل کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق میرٹ پر فیصلے کئے جارہے ہیں،جبکہ زیرالتوا کیسز کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اراضی کیسز کے حل کیلئے تحصیلدار خود نگرانی کریں، یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز مختلف موضعات کے دورے کے موقع پر اراضی معاویضہ جات کیسز کے حل کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق فیصلے دینے کے موقع پر ریونیو سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری معایضہ جات کیسز میں کسی کھیوٹ دار کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرونگا، شفاف اور میرٹ پر فیصلے ہونگے، اراضی تنازعات کے حل کیلئے متعلقہ نمبردار اور ریکارڈ مال کا کے مطابق حل کریں گے بعد ازاں انہوں نے تمام سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں خصوصی نظر رکھیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام سے قریبی رابطے میں رہیں شکایات دور کرنے کیلئے محلہ جاتی کمیٹیوں کے ساتھ تعلق بہتر کریں، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے تحصیل آفس کا رخ کرتے ہیں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر ماتحت سیکٹر مجسٹریٹس اور فیلڈ ریونیو سٹاف کے پیشہ وارانہ امور کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کریں تاکہ عوامی اعتماد پرپورا اترنے میں اپناکردار اد ا کرسکیں، اس سے قبل تحصیلدار مختاراحمد نے روزانہ کے بنیادوں پر سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیوفیلڈسٹاف کے جانب سے روزانہ کے بنیادوں پراٹھائے جانے والے امور سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ تسلی بخش قراردیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں