ساہیوال (ساہیوال سے آصف ندیم )پنجاب حکومت نے چیچہ وطنی میں عوام کو انڈور کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ماڈرن جمنیزیم کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جس پر لاگت کا کل تخمینہ 7کروڑ 80لاکھ روپے لگایا گیا ہے. جمنیزیم کا تعمیراتی کام محکمہ سپورٹس کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ مکمل کرے گا اور بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا -یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے کہا کہ یہ جدید جمنیزیم مرتضی شہید پارک کی 16کنال7مرلے جگہ پر تعمیر کیاجائے گا جس میں باسکٹ بال ،والی بال ،ایشین سٹائل کبڈی ،کراٹے ،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کی ان ڈور گیمز ممکن ہونگی جبکہ جم کے لئے جدید مشینری بھی لگائی جائے گی – توقع ہے کہ جمنیزیم کا تعمیراتی کام ایک سال کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گ
