وزیر اعظم عمران خان صاحب میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف
آزاد کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کل 11 جون بروز جمعہ کا پروگرام جو آزاد کشمیر میں خلاف میرٹ ٹکٹوں کی تقسیم و پیسوں کی بندر بانٹ کے زریعہ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے ناانصافی کے خلاف سردار نعیم آرزو صاحب کی اسلام آباد سے واپسی پہ استقبالیہ پروگرام و احتجاجی مظاہرہ حلقہ انتخاب کے کارکنان کی طرف سے صدر حلقہ ملک عبدالقیوم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت رکھا گیا ہے میں درج زیل تبدیلی انتظامیہ فتعپور تھکیالہ اور جماعتی زعما کی مشاورت سے کی گئی ہے احتجاجی جلسہ و اسقبالیہ پروگرام پڑاوہ چوک میں رکھا گیا تھا جواب ہتھکڑی چوک میں دن 2 بجے انشاءاللہ نزد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہر ہو گا
2 کریلہ مجھان سائیڈ سے آنیوالی ٹرانسپورٹ پڑاوہ چوک سے پیچھے پیچھے پارک ہوگی اور شرکا پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے دہروتی موہڑہ سے آنیوالی ٹرانسپورٹ بائی پاس روڈ پہ پارک ہوگی اور شرکا پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے ڈبسی جندروٹ سے آنیوالی ٹرانسپورٹ کوٹلی روڈ پہ پارک ہو گی اور شرکا جلسہ گاہ پہنچیں گے صرف موٹر سائیکل ریلی ٹوپیاں سے سردار نعیم آرزو صاحب کے استقبال کے لئے جائے گی اور نعیم آرزو صاحب کے قافلے کے ساتھ آنیوالی گاڑیاں پی ایس او پیٹرول پمپ و میونسپل کارپوریشن اڈہ میں کھڑی ہونگی پروگرام کے اختتام پہ پیدل ریلی پڑواہ چوک سے میلاد چوک اور بنالہ روڈ سے پھر اپنی اپنی گاڑیوں کے ہمراہ موہڑہ سردار نعیم آرزو صاحب کے گھر واقع موہڑہ شریف عبداللہ ہاؤس روانہ ہونگے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار نعیم آرزو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے ناانصافی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ٹیکٹوں کے کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
