پشاور(ڈسٹرکٹ نیوز) چغل پورہ اور دیگر علاقوں کے طلباء و طالبات کے والدین اور سرپرستوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور کے پچھلے ہفتہ حکومت کے اعلان کے باوجود بھی کچھ سٹریٹس سکول کھلے تھے جس میں کچھ طلبا ء کی حالات بھی خراب ہوئے تھے کئی طلباء نے قے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قیامت خیز گرمی کی لہر تو دوسری طرف کوویڈ19کی ایس او پیز کی خلاف ورزی جا ری ہے جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اگست کے اخر تک تمام سکولوں کو مکمل طور پر بند کیاجائے تاکہ ننھے پھول جیسے بچوں اور بچیوں کو گرمی کی حدت سے بچایاجاسکے کیونکہ گرمی کی شدت بچوں اور بچیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔والدین متعلقہ حکام سے یہ اپیل بھی کی کہ پچھلے ہفتہ جو سکول کھلے تھے ان کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لایاجائے۔ سٹریٹس سکولوں پر چھاپوں کے عمل میں تیزی لایاجائے تاکہ ائندہ کوئی بچوں اور بچیوں کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کی جرات نہ کر سکے۔
