ظلم کی سیاہ رات ختم اور حق کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔انجینئر امیر مقام

Spread the love

نیازی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کی بجائے صرف سیاسی انتقام جھوٹ اور عوامی مشکلات میں اضافے سے کام چلا رہی ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ ظلم کی سیاہ رات ختم اور حق کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، نیازی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کی بجائے صرف سیاسی انتقام،جھوٹ اور عوامی مشکلات میں اضافے سے کام چلا رہی ہے،نام نہاد ٹیکس فری بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا اور اس میں سے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتوں کا مزید اضافہ نکل آیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا،اگر یہ ٹیکس فری بجٹ ہوتا تو وزیر خزانہ ہر روز اربوں روپے کے مزید ٹیکس لگانے کی باتیں نہ کرتے،شہبازشریف سے اسی لئے عمران نیازی ڈر رہا ہے کیونکہ وہ اس جھوٹی حکومت کے جھوٹ کے پول کھول رہے ہیں،ہاتھ میں تسبیح منہ پہ گالی، یہ ہے عمران نیازی کی نیا پاکستان بنانے والی پی ٹی آئی،گالم گلوچ کا کلچر دینے والی نیازی حکومت کی مجرمانہ نااہلی ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی ہے،عالمی مالیاتی اداروں کے اربوں روپے ڈالر کہاں گئے، 1200 ارب کورونا ریلیف فنڈ کی چوری کا جواب کب ملے گا؟ پی ڈی ایم کا بیانیہ اب عوام کا بیانیہ بن چکا ہے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو فارغ کیا گیا جبکہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرائینگے، پارلیمنٹ میں کل پیش آنے والے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے شہباز شریف نے غریب عوام اور پوری قوم کی بہتر ترجمانی کی اُن کی یہ بات عوام کی ترجمانی کیلئے کافی ہے کہ جب غریبوں کا جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے،
انجینئر امیر مقام پشاور ہائی کورٹ میں نیب کے کیس میں پیشی کے بعد ہائی کورٹ کے لان میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی آٹا چینی اور عوام کی کورونا ویکسین بھی کھاگیا، فارن فنڈنگ چور ہر چیز میں چوری کررہا ہے،ووٹ چور حکومت صرف چوری کے لئے آئی ہے، 3 سال میں صرف عوام کو لوٹا گیا، غریبوں کے احساس کا ڈرامہ کرنے والی حکومت نے پٹرول بم سے مہنگائی کی نئی تباہی مچا دی ہے، غریبوں کو ریلیف اور ملک کو مسائل کی دلدل سے صرف نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے ٹولے کے ذہن کا وہ حصہ مفلوج ہے جس میں عوام کی بہتر ی کا سوچ ہے، صرف سیاسی انتقام، جھوٹ اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے والا خانہ کام کر رہا ہے،، عمران کہتے ہیں سب کچھ بہتر ہے توپھر کیوں روز بروز مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جانی خیل کے عوام کے ساتھ ہیں اورحکومت کی خاموشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں تجاوزات کی آڑ میں آپریشن کے نام پر محض انتقامی کارروائی کی گئی لوگوں کی قانونی جائیدادوں کو سستی شہرت کیلئے مسمار کیا گیا، جو قابل مذمت فعل ہے، ہم نے انتقامی کارروائیوں کا تین سال بھر پور مقابلہ کیا اور اخر تک کرتے رہیں گے، سیکڑوں جعلی کیسز کے علاوہ بیٹے کو جیل میں ڈالا گیا کاروبار ختم کرانے کی کوشش کی گئی میں خود بھی آج ضمانت پر ہوں مگر اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے کہ عدلیہ کے ذریعے انصاف مل کر رہے گا کیونکہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم نے عوام کیلئے آواز اُٹھایا۔اگر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں