اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے

Spread the love

گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے، انکروچمنٹ سیل اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، ڈیوٹی میں غفلت ناقابل برداشت اور قابل سزا جرم ہے تحصیلدار انکروچمنٹ سیل کی روزانہ کارکردگی رپورٹ دیں، یہ باتیں بدھ کے رو ز تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کی نظریں ہم پر ہیں ہمیں اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنا ہے، تجاوزات شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ ہے لہذا کسی بھی غیر قانونی تجاوزارت کے خلاف کوئی رعائت نہیں دی جائے گی میونسپل حدود میں انکروچمنٹ سیل اپنی کاروائیاں تیز کریں اور روزانہ رپورٹ دیں، اس سے قبل چیف کارپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر نے میونسپل انکروچمنٹ سیل کے جانب سے اب تک کئے جانے والے کریک ڈاون اور ضروری اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں میونسپل انکروچمنٹ سیل کے کاروائیوں سے، پونیال روڈ سے گھڑی باغ تک فٹ پاتھوں کو کلیئر کرادئے ہیں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون سے شہرکے فٹ پاتھوں کو قبضہ مافیا سے واگزا ر کرنے کیلئے کاروائیاں جاری ہے، بعد ازاں تحصیلدارہیڈ کوآرٹر نے سیکٹر مجسٹریٹس کے مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کاروائیوں کے دوران بدمژگی پیدا ہوتی ہے وہاں پرمجسٹریٹس حالات کو کنٹرول کرتے ہیں اور اپنی نگرانی میں کاروائیاں کرتے ہیں جسکی وجہ قانون پر عملدرآمد میں مدد ملی ہے۔ ایڈ منسٹریٹر نے رپورٹ کو تسلی بخش قراردیکر مزید بہتری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل، انجینئرنگ سیکشن میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ پولیس فورس کے مشترکہ ٹیم پر مشتمل انکروچمنٹ سیل کے جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن وقت کی ضرور ت اورقابل تعریف ہے ہماری کوشش ہے یہ کاروائیاں جاری رہیں تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے سول سوسائیٹیز کے تعاون سے ہی سماجی مسائل پرقابو پا سکتے ہیں بلدیہ عظمیٰ گلگت عوامی خدمت کیلئے ہر اول دستے کا کردار جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں