
ساہیوال آ صف ندیم
مختلف ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی 8 لاکھ روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی اکمل رسول نادر کی زیر نگرانی
ایس ایچ او سٹی چوہدری اعجاز اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ دنوں چیچہ وطنی میں ہونے والی تین ڈکیتیوں میں ملوث پانچ رکنی اختر عرف اختری عرف صفدرساکن ڈلمین گنج پاکپتن ،اکرام ولد خادم حسین ساکن جوائے کلیاں ضلع پاکپتن ، طالب حسین ولد شاہ محمد چک نمبر 55/SP چک بیدی،کاشف ولد اسلم ساکن 95/6-R ،ارسلان ولد سلامت علی ساکن 95/6-R ڈکیت گینگ کو چند ہی دنوں میں گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپے کی نقدی ، ایک گن اور تین سپٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس نے پانچوں ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ڈاکوﺅں کی گرفتاری پر شہری حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری اعجاز اسلم اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس ایسے ہی محنت اور لگن سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرے تو علاقہ بھر میں جرائم کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا
