معظم جاہ انصاری کو ائی جی خیبر پختون خواہ پولیس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خاتون سب انسپکٹر
پشاور(نمائندہ وصال احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر نادیہ شاہین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس جرائم اور منشیات کے خاتمے کیلئے کوشاں یے انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد و مشن عوام کو تحفظ دینا ہے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کا پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے تا کہ جرائم اور منشیات کا خاتمہ ہو سکے منشیات نوجوان نسل کیلئے باعث نقصان ہے نوجوان نسل کو چاہئے کہ منشیات اور دیگر کرائم سے اپنے اپکو بچائیں خاتون سب انسپکٹر نادیہ شاہین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس قابل اور ایماندار پولیس افسران کے زیر نگرانی میں ہے جس کی وجہ سے خیبر پختون خواہ پولیس نے جرائم اور دیگر واردت پر قابو پا لیا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جرائم کے خاتمے اور جرائم میں ملوث افراد کے نشاندہی سے ہی امن و امان ممکن ہے اس لئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون ضروری ہے انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ معظم جاہ انصاری کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
