جہلم میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،شہر کے مرکزی قبرستان کو آوارہ کتوں نے اپنا مسکن بنا لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،شہر کے مرکزی قبرستان کو آوارہ کتوں نے اپنا مسکن بنا لیا، آوارہ کتوں کے غول نہ صرف قبروں کی بے حرمتی بلکہ انہیں خراب کرنے کا بھی سبب بن رہے ہیں، قبرستان میں شہرکے مختلف علاقوں سمیت درجنوں محلہ جات کے مکینوں کے پیارے مدفن ہیں،جنہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام کی نااہلی اور روایتی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے ملنے والا فنڈز ہڑپ کرجاتا ہے،جبکہ شہریوں کی شکایات پر موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ انہیں کتوں کو تلف کرنے کے لئے زہریلا کیمیکل مہیا نہیں کیا جاتا، شہریوں کا موقف ہے کہ لوگ آوارہ کتوں کے خوف سے قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے کے لئے جاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، کیونکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعد د افراد، بچے اور خواتین متاثرہوچکی ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے مرکزی قبرستان سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات کروائے جائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں