
وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں عائشہ خاں کالخ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب زیر صدارت پیر سید صفی اعظم چن پیر سجادہ نشین آستانہ سہروردیہ منعقد ھوئی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور صاحبزادہ پیر امین الحسنات شاہ اگ بحیرہ شریف مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور شاہ نے بتایا کہ مسلم ھینڈز کے تعلیمی نیٹ ورک سے ایف ایس سی کرنے والے سٹوڈنٹس کو جدید فنی تعلیم سے آراستہ کر کے مستقبل کا ھنر مند طبقہ بنانے کے لئے 150 ملین روپے کی لاگت سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج اپنی مثال آپ ہو گا جس میں طلباء کو روائتی فنی تعیلم کی بجائے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے گا. تقریب میں ممتاز مشائخ عظیم علماء کرام ماھرین تعلیم سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
