جہلم میں آج مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 2کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 97507 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2360 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2291کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 36346 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 879 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.52 ہے۔ ضلع بھرمیں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2839 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 114,679 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں