مستقبل کی نسلوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اقوام عالم میں باوقار مقام دلانا مسلم ھینڈز کا نصب العین ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مستقبل کی نسلوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اقوام عالم میں باوقار مقام دلانا مسلم ھینڈز کا نصب العین ھے.پچاس سے زائد ممالک میں مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے نیٹ ورک میں لاکھوں طلباء روشن راھوں کی تلاش میں مصروف عمل ھیں. وسائل سے محروم طبقے کو بلندیوں سے آشنا کرنا ہماری منزل ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چئیرمین سید لخت حسنین نے سوھدرہ/ وزیرآباد میں مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں 25 کنال اراضی پر 15 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے عائشہ خاں کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے ادوار کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید فنی علوم سے بہرہ مند افراد کی ضرورت ھے اور مسلم ھینڈز کا مقصد پسماندہ اقوام کو ترقی کے عالمی دھارے میں شامل کر کے طبقاتی تفریق کا خاتمہ ھے. تقریب کی صدارت ممتاز روحانی پیشوا سید صفی اعظم چن پیر نے کی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور صاحبزادہ پیر آمین الحسنات شاہ مہمانوں خصوصی تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں