جر منی کی ممتاز کاروباری شخصیت سید ضیا الحسن شاہ خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ۔

اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – جر منی کی کاروباری شخصیت سید ضیا الحسن شاہ مختصر علالت کے بعد جر منی میں انتقال کر گئے سید ضیا الحسن نعیم ہسپتال کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید ہ نعیم کے بھائ – ڈاکٹر نعیم مرحوم کے برادر نسبتی اور ڈاکٹر ہاشم نعیم کے ماموں تھے انہوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر -مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون -ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -کاروباری شخصیات -رانا امتیاز احمد -محمد نسیم خان -رانا اعجاز چودھری -سیٹھ نعیم الحق-چودھری ادریس -ڈاکٹر امتیاز ظفر- محمد سعید-ضرار افضل ملک-فواد افضل ملک -ذولفقار علی چوہان صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ رانا عبدالستار -کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی -نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں