کرونا وائرس کی وجہ سے سفری رکاوٹوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے,مرینہ مکینا

Spread the love

کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

یوکرائن(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن سے تعلق رکھنے والی معروف و نوجوان سیاسی و سماجی سوشل ورکر مرینہ مکینا نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے سفری رکاوٹوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے روز بروز کرونا وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے معروف و مقبول نوجوان سیاسی و سماجی سوشل ورکر اور جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن یوکرائن کی صدر مرینہ مکینا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور ڈبیلو ایچ او سے پرزور مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا کے خاتمے کیلئے بہتر ویکسینیشن تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ تمام انسانیت کو کورونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ مل سکے اور کورونا وائرس عالمی وبا کے شکار افراد کو جلد صحتیابی نصیب ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں