پرویز خٹک تقریر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں خیبر پختون خواہ کے بارے میں پرویز خٹک کی باتیں حقائق کے برعکس اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔صوبا صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ عمر گلوبل)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا وزیردفاع پرویز خٹک کی قومی اسمبلی میں تقریر پر افسوس، حقائق سے برعکس قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی قومی اسمبلی میں تقریر خواب سے کم نہ تھی، اس تقریر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں خیبرپختونخوا کے بارے میں پرویز خٹک کی باتیں حقائق کے برعکس اور سمجھ سے بالاتر ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام حیران ہیں کہ پرویز خٹک کو صوبے میں کوئی کچا مکان نظر نہیں آیا۔تعلیم، صحت کی مکمل سہولیات کی فراہمی اوربے روزگار ی نہ ہونے کی باتیں خیبرپختونخوا کے عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہیں حیران ہوں کہ پرویز خٹک جیسے شخص نے یہ باتیں کیں جو صوبے کے وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں، ان سے ایسی غیرسنجیدگی کی توقع نہ تھی،خیبرپختونخوا کے عوام کی محرومیوں اور مسائل کی ترجمانی کے بجائے پرویز خٹک نے عوام کی توہین کی ہے۔پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا صوبے اور اس کے عوام کے حقوق کا کیس کمزور کیا پرویز خٹک کی منطق عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ مہنگائی سے ملک ترقی کرتا ہے،وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران نیازی کو جھوٹا قرار دے دیا ہےملک میں غربت نہ ہونے اور مہنگائی سے ملک چلانے کی سوچ سے پی ٹی آئی کے انقلاب کی سچائی بے نقاب ہوگئی وزیر دفاع کہتے ہیں کہ غربت ختم ہوگئی، عمران نیازی لنگر خانے کھول رہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم اور وزیر دفاع کی سوچ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی سمت کیا ہے۔مہنگائی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے لیکن عمران نیازی حکومت کو ترقی کی ہریالی نظر آرہی ہے،عوام کو دال روٹی گھی چینی نے پریشان کر رکھا ہے جبکہ عمران نیازی حکومت کہہ رہی ہے کہ عوام دیسی گھی کے پراٹھے کھا رہے ہیں عوام حکمرانوں کو بتائے کہ ملک میں غربت کی کیا صورتحال ہےعمران نیازی نے غیر ملکی انٹرویو میں مغرب کو پیغام دیا کہ پاکستان میں نائٹ کلب کھلنے چاہئیں اس کے انٹرویو کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں مردوں کو نائٹ کلب جیسی سہولت نہیں، اس لئے جنسی تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے کو نائٹ کلبز کی منطق دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے معاشرے سے جرائم کی اصل وجوہات ختم کرنے کے بجائے عمران نیازی روزانہ ایک نئی جہالت کا مظاہرہ کرتا ہے
