
افسوس کہ کچھ لوگوں کی صحافت صرف اپنا دو نمبر دھندہ بچانے کے لئیے اور خوشامد پر مبنی ہے جسکا خمیازہ تمام صحافیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے وقار اور منصب کو کچھ آفسران اور ملازمین کی گود میں رکھ دیا ہے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے رشوت خوری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہونے کے ساتھ ساتھ اب شدت اختیار کر چکا ہے لاک ڈاٶن کی آڑ میں کٸی ملازمین اپنی جیبیں گرم کر رہے ہیں افسران بالا کے علم میں ہر ایک ایک کرپٹ اور ورکنگ بندے کا خلاصہ موجود ہے لیکن کیا کرے اور کر بھی کیا سکتے ہیں جنھوں نے ان معاملات کوہاٸی لاٸٹ کرنا ہے وہی لوگ انہیں لوگوں کے دفاتر سے چاٸے پی کر خوشی سے اپنی صحافت انکی باتوں اور قدموں پر نچھاور کر کے سیلفیاں اتار کر اپنی صحافت بیچ کر گھر آ جاتے ہیں اور گھر آ کر اور دوستوں میں بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ میں صحافی ھوں۔ فلاں افسر سے میرا یہ تعلق ھے وہ تعلق ھے بس یہی صحافت اور یہاں پر ہی ختم۔
ہوش کرو اپنی عزت اور وقار سے سمجھوتا نا کرو کم از کم اس صحافتی منصب کا لحاظ رکھو ڈنکے کی چوٹ پر بے خوف خطر اپنے اس منصب سے وفا کرتے ہوٸے اور خدا کی ذات کو محافظ جان کر غلط کو غلط اور سہی کو سہی کہنے کی ہمت پیدا کرو ۔
یاد رکھو بے بس اور لاچار اور مستحق لوگ بروز قیامت ہمارا گریبان پکڑیں گے کہ ھم نے بطور صحافی انکے لیے کیا کیا
ھم نے صحافی بن کر کتنے مظلوم لوگوں سے منہ موڑا کتنوں کی آواز بنے اور ہم نے اس شعبہ سے کتنی وفا کی
اپنی غفلت اور بزدلی سے باہر نکلو چند ٹکوں اور عارضی واہ واہ کے دکھلاوے سے با ہرآ جاٶ اپنے اندر حق اور سچ بیان کرنے اور اسے ہاٸی لاٸٹ کرنے کی ہمت پیدا کرو کوٸی کسی کو نا عزت دے سکتا ہے نا کسی کو ذلت دے سکتا ہے اسکا مالک تو میرا رب ہے دوستو اپنی حیثیت اور منصب کو پہچانو محکموں کو اپنا کام کرنے دو تم اپنا کام کرو اور جیت ہمیشہ سچ کی ھوتی ھے یا رب کریم ھمیں ھدایت عطا فرما .
