نااہل حکمرانوں کی چھٹی تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔انجینئر امیر مقام
چار جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم جلسہ کیلئے ن لیگ بھرپور تیاری کر رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی چھٹی تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم جلسہ کیلئے ن لیگ بھر پور تیاری کر رہی ہے،مرکزی صدر شہباز شریف کی قیادت میں جلسہ میں شرکت کرینگے،وفاقی اور صوبائی بجٹ حکومت کی طرف سے عوام کے ساتھ مذاق اور الفاظ کی ہیرا پھیری کے سوا کچھ نہیں،جس سے مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری مزید بڑھے گی اور غریب کا جینا مشکل ہو جائے گا ن لیگ اسے مسترد کرتی ہے، پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کی تقریر میں سفید جھوٹ بول کر صوبے کے عوام کو تذلیل کیا ان کی تقریر کا حقیقت سے دور کا بھی واستہ نہیں، وہ آرٹیکل 63،62 کے زمرے میں آتا ہے وہ صادق امین نہیں رہے، شہباز شریف کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا انہیں اسمبلی میں مہنگا پڑ گیا اور وہ خود مذاق بن گئے،قوم بھوک سے مر رہی ہے اور عمران خان کو الیکٹرانک مشین کی پڑی ہے،قوم کا مسئلہ مشین نہیں بلکہ اہل قیادت ہے،پختونخوا حکومت بجلی کے خالص منافع کا مطالبہ اب کیوں نہیں کر رہی ہے،نواز شریف کے دور میں تو ہر دوسرے دن مطالبہ کرتے،اربوں روپے کے قرضے لیکر بھی ملک میں کوئی میگا پراجیکٹ نظر نہیں آ رہا۔ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ کے گھروں کیلئے بھی لوگ ترس گئے ہیں،بی آر ٹی ،بلین ٹری ،مائننگ سکینڈل پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،8 سال سے کے پی میں کرپشن جاری ہےوہ پاکستان مسلم لیگ ن پشاور سیکرٹریٹ میں عہدیداروں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پرخیبر پختونخواہ اسمبلی مسلم لیگ ن کے تمام ممبران و دیگر قائدین بھی موجود تھے.
