لوئر دیر مہنگائی اور غربت میں اضافہ دیر موٹرے کب بننے جا رہا ہے,سید عالم شاہ

Spread the love

کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک متاثر ہوئے اس وجہ سے پاکستان کو بھی کافی مالی مشکلات درپیش ہے۔ میڈیا سے گفتگو۔

لوئردیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئر دیر خال رہنما تحریک انصاف سید عالم شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاں کہ کورونا وباء کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک متاثر ہوئے اس وجہ سے پاکستان کو بھی کافی مالی مشکلات درپیش ہے تاہم پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ سے ظاہر کردیا کہ وہ ہی اس ملک کو تبدیل کر سکتے ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہمیں عمران خان کی قیادت پر پورا یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکال کر اپنے پیروں پہ کھڑا کرینگے اور ان کا خواب جلد ہی پورا ہوگا جس سے پاکستان ایک خودار ملک اور ہم اس کے باعزت شہری ابھر کر سامنے آئیے گے سید عالم شاہ نے مذید کہاں موجودہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر دیر کے کامیاب امیدواروں سے ان کے پارٹی کے کرکنان نا امید ہوچکے ہیں اور ایندہ بھی کسی بڑے منصوبے کی توقع نہیں رکھتے خاص کر دیر موٹروے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس مد میں کوئی کارکردگی نہ دکھاپائے جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر منتخب ممبران دیر کے عوام کا دل جیتنا چاہتے ہے تو دیر موٹروے کے حوالےسے اپنی سرگرمیاں عوام کے سامنے لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں