یکم جولائی سے خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 13 سے 18 روپے اضافہ عمران نیازی کی غریب دشمنی ہے۔صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے حکومت کی جانب سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں مزید اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے مہنگائی کو غریبوں کیلئے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر ماہ منی بجٹ پیش کرکے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، یکم جولائی سے خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 13 سے 18 روپے اضافہ عمران نیازی کی غریب دشمنی ہے، عمران نیازی نے آئی ایم ایف کا بجٹ دے کر غریبوں کا بجٹ خراب کردیا ہے، اس لئے عوام موجودہ غریب دشمن حکومت کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے سوات میں 4 جولائی کو پی ڈی ایم جلسہ میں بھر پور شرکت کریں، مسلم لیگ کے عہدیداران و کارکنان سوات جلسہ میں بھر پور انداز میں شرکت کے اس جلسے کو کامیاب بنائیں گے، سوات کی تحصیل بحرین میں ملک دیدار خان، ملک جہانگیر خان کے حجرہ، تحصیل مٹہ میں مرحوم ابراہیم خان اشاڑے کے حجرہ اور تحصیل بریکوٹ میں عجب خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر کے حجرہ میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے عہدیداروں اور ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرا میر مقام نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آ گیا ہے اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یا تو پی ٹی آئی اقتدار میں رہے گی اور یا ملک رہے گا جو لوگ پاکستان کو چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے خلاف مسلم لیگ ن کو سپورٹ کریں اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پی ٹی آئی نے جو منصوبے ختم کئے ان کو دوبارہ شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، مہنگائی کا خاتمہ کرکے غریب کیلئے جینا ممکن بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ تین سال میں عوام کی آمدن میں کمی ہوئی لیکن مہنگائی میں اضافہ ہوا،غریبوں کے لئے دووقت کی روٹی اور ماہاناکرایہ ادا کرنا ناممکن ہوچکا ہے،،ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ اگلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ثابت ہوچکا ہے،کھانے پینے کی اشیائکی قیمتیں پی ٹی آئی کے تین عذاب سالوں میں پہلے ہی آسمان پر پہنچ چکی ہیں،آٹا، چینی، دال، سبزی، چائے، دودھ غریب کے دو وقت کی روٹی ہے، جو عمران نیازی نے چھین لی،عمران نیازی نے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس بڑھا دیا،عمران نیازی کواب یاد نہیں کہ غذایت کی کمی سے بچوں کے ذہن کی نشوونما نہیں ہوتی،عمران نیازی نے پوری قوم کی سٹنٹڈ گروتھ کا شکار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،غریب اور عوام دشمنی بند کی جائے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔
