نسل نو کی جدید اخلاقی اور تعلیمی تربیت سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) نسل نو کی جدید اخلاقی اور تعلیمی تربیت سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ھے. قابل فخر قوم تیار کرنے میں والدین اور اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ھے.ان خیالات کا اظہار الحمد ماڈل سکول کی پرنسپل میڈم شمیم انصاری نے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کرنے کےموقع پر یو جی نیوز سے بات کرتے ھوئے کیا.کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ھوئے انعامات کلاسز میں ھی بچوں کو دے دئے گئے. پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پلے گروپ کی نور حرم ، ندا فاطمہ نرسری کلاس سے ابراہیم، احمد علی، ربیعہ پریپ کلاس سے محمد عاقب، محمد ابراہیم، کلاس اول سے رافعہ کلاس دوم سے زرتاج ملک کلاس دوم سے مقدس ، مناہل کلاس چہارم سے دواء عمران اور محمد عادل عاطف شامل ھیں. دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں معافیہ، آمنہ ، علیحہ، گوھرعلی، محمد برھان، زینب فیصل، ابو بکر، زویا، ھادی کاشف، شامل ھیں. علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کو خصوصی انعامات دیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں