اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں درپیش مسا ئل میں انکی مدد کرنے کے لئے گیم چینجر گروپ کے مقامی دفتر کا افتتاح

Spread the love

اوورسیز پاکستانیوں  کے پاکستان میں درپیش مسا ئل میں انکی مدد کرنے کے لئے  گیم چینجر گروپ کے مقامی دفتر کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ  مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر  نے کیا   

                                              مانچسٹر  رپورٹ عارف چودھری) اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں درپیش مسائلُ میں انکی مدد کے لئے  گیم چینجر گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا آج گروپ کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح پاکستان قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر نے با قاعدہ فیتہ کاٹ کر گیا اس موقع پر مہمانُ خصوصی قونصل جنرل  طارق وزیر نے کہا کہ  گیم چینجر گروپ کے ڈائرکٹر بلال بابر کو مبارکباد دیتا ھوں کہ انہوں  نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی  زمینوں پر قبضہ جات بہت بڑا مسئلہ ہے اسے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ڈائریکٹرز گیم چینجر بلال بابر اور ارشاد علی خان کا کہنا تھا کہ دفتر کھولنے کا مقصد پاکستان میں برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن کے مسائل حل کروانے اور سرمایہ کاری کے لیے راہنمائ کرنا ہے تاکہ انہیں پاکستان میں مشکلات پیش نہ آئیں ، ہم مستحق لوگوں کو مفت قانونی سہولت بھی دیں گے گیمُ جینجر گروپ کے تیسرے ڈائریکٹر مشہور ٹی وی کمپئیر توثیق حیدر ٹریول مسائل کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں مانچسٹر نہ پہنچ سکے بین الاقوامی کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیم چینجر کا کھلنا ہمارے لیے باعث فخر ہے یہ لوگ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور دیگر مشکلات کو حل کروانے میں بلا معاوضہ معاونت کریں گے میں انہیں رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحیثیت کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری خدمات سر انجام دینے والے چوہدری محمد اختر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ادارے کھلنے سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی  پاکستان میں  محفوظ سرمایہ کاری کر سکتی ہے ہم انکی معاونت کے لیے تیار ہیں اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے ہمیں اپنا نمائندہ بنا کر یہاں بھیجا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں