



(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) صاب سولیسٹر ز کے نامور سولیسیٹر بلال بابر کی سرپرستی میں اولڈ ٹریفرڈ کے بزنس سینٹر میں گیم چینجر کے نام سے ایک پراجیکٹ کی تقریب کا افتتاح کیا گیا ۔ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے فتہ کاٹ کر اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بلال بابر،ڈائریکٹر ارشاد اور پی ٹی وی کمپیئر توصیف حیدر کو پروجیکٹ شروع کرنے کی مبارکباد پیش کی ،۔ قونصل جنرل کی آمد پر انھیں پھول بھی پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر بلال بابر نے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا اصل مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروبار کو فروغ دینا ہے اور برطانیہ میں مقیم لوگوں کو کاروبار، پراپرٹی ، قانونی معاملات اور دیگر مسائل میں درپیش دشواریوں میں معلومات اور امداد مہیا کرنا ہے۔ ڈائریکٹر ارشاد اور خالد صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں کاروبار کھولنے کے لئے ان کی پوری معاونت حاصل ہو گی اور گیم چینجر برطانوی پاکستانیوں کا ساتھ دیں گے۔ اور سی جی صاحب کی سرپرستی میں اور سیز پاکستانییوں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوگی۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ کمیونٹی ہماری جان ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے دوبئی اور دیگر ممالک میں کام کیا اور وہاں پر بھی اس قسم کے کاموں میں پاکستانی برادری کے بہتری کے لئے کام کیا۔اسی طر ح برطانیہ میں میری خدمات جاری رہیں گئیں انھوں نے مزید کہا کہ وہ گیم چینجر پراجیکٹ کو پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک اہم قدم سمجھتے ہیں اور امید کرتے کہ یہ پروجیکٹ کامیابیوں کو چھوئے گا۔ انھوں نے اس سلسلہ میں اپنی ہر ممکن راہنمائی کی یقین دہانی کرائی ۔ قونصل جنرل نے کہا کہ آپ لوگ جب لوگوں کی بھلائی کا کام کرتے ہیں تو ہمارا کام آسان ہو جاتا ہے ۔ قونصل جنرل نے کہا کہ آپ لوگ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جیسے پروجیکٹوں میں حصہ لیں اور روشن ڈیجیٹل کے زریعے پیسے پاکستان بھیجیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیم چینجر پراجیکٹ ایک اچھی سوچ ہے اور بلال بابر اور ان کی ٹیم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی پوری راہنمائی کریں گے ۔
کمرشل سیکرٹری محمد اختر کا کہنا تھاکہ میں سب سے رابطے میں ہوں ۔ کسی بھی ضمن میں جو بھی کام ہو تا ہے ہم ساتھ دیتے ہیں ۔ کمرشل سیکرٹری محمد اختر نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ راری ہے کہ سب مسائل کو حل کریں ہم پاکستان میں پراپرٹی وغیرہ کے مسائل حل کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہ گیم چینجر پراجیکٹ قانونی مسائل کو کیسے handle کریےگا ۔ اور کیوں کر کرے گا۔ تو بلال بابر نے کہا ارشاد اور توصیف حیدر اس مسئلے کو بخوبی حل کر سکتے ہیں کیونکہ توصیف حیدر پاکستان میں ہیں اس لئے وہ بہتر مدد کر سکیں گے۔ ہمارے نمائندے سی ڈی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بتایا کہ سروس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اور وہ ہر قسم کے لیگل مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے یہاں کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد فراہم کر رہی ہے اور انھوں نے میڈیا اور قونصل جنرل اور کمرشل سیکرٹری کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر میاں عامر کے ماموں جو کہ گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ان کے لئے دعا بھی کی گئی۔
