ساہیوال ( آ صف ندیم ) ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی رسد و طلب کی مناسب نرخوں پر فراہمی کیلئے نئے ریٹس مقرر کر دیے ہیں جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔نئے ریٹس کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ہونے والے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین اور پی ٹی آئی رہنما شیخ محمد چوہان بھی موجود تھے۔نئے ریٹس کے مطابق چاول باسمتی نیا 112/- روپے، چاول باسمتی پرانا 125/- روپے، دال چنا موٹی 120/-،دال چنا باریک 115/-،دال مسور موٹی 133/- جبکہ باریک دیسی 158/-،دال ماش دھلی ہوئی 200/- روپے،دال مونگ کوری 130/-،چنا کالا موٹا 118/- اور باریک 115/-،چنا سفید موٹا 146/- اور باریک 123/-،بیسن 125/- روپے،دودھ کھلا 80/-، دہی 85/-،گوشت مٹن 900/- روپے جبکہ بڑا 450/- روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا جبکہ تندوری روٹی 100 گرام 7 روپے،نان سادہ 12/- روپے میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ سرخ مرچ کمپنی ریٹ پر ملے گی جبکہ چکن،انڈوں اور پھل و سبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے متنبہ کیا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی اشیائے صرف کی مقررہ نرخوں میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی مارکیٹس کی چیکنگ کریں وہ روزانہ کی بنیاد پراپنی کارکردگی رپورٹس جمع کروائیں۔
