جہلم(عمیراحمدراجہ +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو سرکل میں اندھیر نگری چوپٹ راج، لائن سپرٹنڈنٹ سہیل رزاق کے ماتحت کام کرنے والا ایک اور لائن مین شدید زخمی، ذمہ داران نے نالائقی چھپانے کے لئے زخمی لائن مین کو گھرچھٹی بھجوادیا، آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین میں خوف وحراس کی فضاء، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی ڈیڈیکشن ٹیم کے لائن سپرٹنڈنٹ سہیل رزاق کے ماتحت کام کرنے والا لائن مین I- ضیاء الرحمن حفاظتی کٹ استعمال نہ کرنے کیوجہ سے شدید زخمی ہوگیا، زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل راجڑ سب ڈویژن میں خدمات سرانجام دینے والا لائن مین وحید احمد بھی حفاظتی کٹ استعمال نہ کرنے کیوجہ سے جان کی بازی ہار گیا، قابل زکر بات یہ ہے کہ آئیسکو سرکل جہلم کے افسران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، واپڈا ملازمین کا کہنا ہے کہ حادثات کے بعد سیفٹی ڈائریکٹر کو انکوائری کرنی چاہیے اور اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ ملازمین کس وجہ سے حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے سیفٹی ڈائریکٹر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیتے ہیں، جبکہ بعض ملازمین جان بوجھ کر حفاظتی آلات استعمال نہیں کرتے، جس کیوجہ سے حادثات پیش آتے ہیں، آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد، سپرٹنڈنگ انجینئر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضیاء الرحمن لائن مین کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کروائی جائے اور کوتاہی و لاپرواہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے
