انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بناء پر فاصلے تو سمٹ گئے لیکن انسان کوسوں دور ہو گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بناء پر وٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر زرائع کی مدد سے فاصلے تو سمٹ گئے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بھی آسان ہو گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود بحیثیت انسان ہم ایک دوسرے سے کوسوں میل دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اب ہم میں پہلے جیسی محبت، خلوص اور رواداری باقی نہیں رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اس مسئلہ پر غور کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں نوجوان انٹرنیٹ کے نشہ کے تو عادی ہو چکے ہیں لیکن وہ دوہری شخصیت کا شکار بھی ہو رہے ہیں، نوجوان نسل اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور نظر آتے ہیں اس لئے اب والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوان نسل میں انسانی ہمدری کے تحت ایک دوسرے کے حقوق اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلباء کی بہترین تربیت کریں تاکہ وہ وطن اور معاشرے کے لئے بہترین شہری ثابت ہو سکیں اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں