اے ایس پی ڈاکٹر عمر نے ڈکیتی میں ملوث افراد کیخلاف جو پیش رفت ہوئی اس کے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران سرور پلازہ دلازاک روڈ کا 13 تاریخ کا احتجاج موخر گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہرالہی کی زیر صدارت اجلاس جس میں اے ایس پی ڈاکٹر عمر ، ایس ایچ او اعجاز نبی تھانہ فقیر آباد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرور پلازہ صدر صداقت مہمند، سبزی منڈی صدر اسرار، فقیر آباد صدر جمال ناصر، سیکرٹری اطلاعات شہزاد صدیقی اور ڈکیتی سے متاثرہ تاجر بھی موجود تھے۔ اے ایس پی ڈاکٹر عمر نے ڈکیتی میں ملوث افراد کے خلاف جو پیش رفت ہوئی اس کے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ملزمان تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ اس یقین دہانی پر ملک مہر الہی نے متاثرہ تاجروں اور مارکیٹ کے صدور سے مشاورت کرتے ہوئے احتجاج کو عید الضیٰ تک مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
