ساہیوال آ صف ندیم پولیس کی کاروائی جعلی پولیس آفیسر گرفتار ڈی پی او بن کر کال کر کے دھمکیاں دینے اور تھانہ یوسف والا میں جعلی اے ایس پی بن کر انسپکشن کر نے والا جعلی پولیس آفیسر گرفتار ملزم کے قبضہ سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.07.21کو ملزم ارباز نے محرر تھانہ سٹی ساہیوال کو جعلی ڈی پی او ساہیوال بن کر کال کی اور ڈرایا دھمکایا ۔آج مورخہ 14.07.21کو ملزم اپنے آپ کو اے ایس پی ارباز بتا کر تھانہ یوسف والا کی انسپکشن کے لیے آیا جس پر ایس ایچ او تھانہ یوسف والا ملک ندیم انور نے شک ہو نے پر جعلی اے ایس پی کو چیک کیا جس کے قبضہ سے ایک جعلی کارڈ بھی ملا مکمل تحقیقات کر نے سے ملزم ارباز جعلی پولیس آفیسر نکلاجس کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ملزم کے خلاف تھانہ یوسف والا میں مقدمہ نمبر 535/21مورخہ 14.07.21 بجرم 420/468/471/419/186/170ت پ تھانہ یوسف والا اور قبل ازیں تھانہ سٹی ساہیوال میں جعلی ڈی پی او ساہیوال بن کر محرر تھانہ کوکال کرکے دھمکیاں دینے پر مقدمہ نمبر 246/21مورخہ 13.07.21بجرم 419/420،25D Telegraph Actکے تحت درج تھا ۔مزید انٹیروگیشن کر نے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈی ہے جو قبل ازیں فیصل آباد میں جعلی DGانٹی کرپشن بنا جس پر بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں چالان ہو کر جیل بھی جا چکا تھا ۔علاوہ ازیں ملزم ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم صاحب کی تصویر پر نام کی تبدیلی کرکے اس کو اپنے واٹس پر استعمال کر رہا تھا ۔
