گلگت (مظہر علی مغل سے) AC / ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس SOPs اور ویکسی نیشن کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا، ویکسی نیشن یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس پر مبنی ٹیمیں شہر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ویکسی نیشن یقینی بنانے کیلئے ریونیو فیلڈ سٹاف کی روزانہ کی چھاپہ مار کاروائیوں کے سلسلے میں رپورٹ دینے کے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر پابند ہونگے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے آمد کے سلسلے میں ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا لازمی ہے بغیر ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ شہر میں داخلے پرپا بند ی ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس SOPs اور ویکسی نیشن پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہیلتھ کے آفیسران پرمشتمل ٹاسک فورس ہمہ وقت کوشاں ہے،جسکے ویکسی نیشن کے سلسلے میں مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں انشاء اللہ مقررہ وقت میں مطلوبہ ٹارگٹ پورا کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران کوتاہی ناقابل برداشت ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے ہوٹل مالکان پر واضح کردیا کہ ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے والے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر رہائش نہ دیں، اسکے علاوہ اپنے ہوٹلوں میں رہائشی اور کھانے پینے کی سہولیات کو بہتر انداز میں ترتیب دیں بصورت دیگر انکے کچن اور ہوٹل کو سیل کرنے پر مجبور ہونگے ہوٹلوں میں صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،انہوں نے میڈیکل سٹوروں کے دورے کے دوران صفائی کا خاص جائزہ لیا اور کوروانا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی طور پر ہدایات دیں، تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اور موذی وبا کے خلاف جھنگ میں تعاون کریں،عوامی اپنی ویکسی نیشن کروائیں، احتیاط کریں، اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سماجی فاصلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں، تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے، انہوں نے عوام کی صحت و سلامتی کیلئے ہر ممکن کوششوں کو جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا، کورونا وائر س سے نجات کیلئے ویکسین کو ہاں اور کورونا کو نا کہنے ہوگا
