جیکب آباد میں گھر مالک کی فائرنگ سے مبینہ چور زخمی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں گھر مالک کی فائرنگ سے مبینہ چور زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود گوٹھ آصف مغیری میں گھر مالک کی فائرنگ سے ایک مبینہ چور نور محمد پٹھان زخمی ہوگیا، حدود کی پولیس کے مطابق نواحی گاؤں آصف مغیری میں نادر مغیری کے گھر میں چوری کے ارادے سے مبینہ چور نور محمد پٹھان داخل ہوا تو گھر مالک جاگ گئے اور بندوق کے فائر کرکے چور کو زخمی کردیا فائرنگ کی آواز پر گاؤں والے جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر زخمی ہونے والے چور کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر مالک کی مدعیت پر چور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں